ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / جے این یو کیمپس میں سیکورٹی کے پیش نظر سی سی ٹی وی کیمرے لگنے شروع

جے این یو کیمپس میں سیکورٹی کے پیش نظر سی سی ٹی وی کیمرے لگنے شروع

Wed, 29 Mar 2017 20:02:21  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی، 29؍مارچ(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا )جواہر لال نہرو یونیورسٹی (جے این یو)کیمپس میں مسلسل پیش آرہیناخوشگوار واقعات کے پیش نظر یونیورٹی کے کیمپس میں سی سی ٹی وی کیمرے لگنے شروع ہو گئے ہیں، یہ کیمرے ہائی کورٹ کی ہدایت کے بعد جے این یو کے اندر بنے ہاسٹل کے گیٹ پر لگائے جا رہے ہیں۔اے بی وی پی کے لیڈر سوربھ شرما نے بتایا کہ اے بی وی پی گزشتہ کئی دنوں سے کیمپس میں سیکورٹی کے نقطہ نظر سے سی سی ٹی وی لگانے کا مطالبہ کر رہی تھی۔ادھر بائیں بازوکی تنظیم نے اس عمل کو اظہار رائے کی آزادی پر حملہ قرار دیا ہے۔حالانکہ عدالت کی ہدایت کے بعد جے این یو اسٹوڈنٹ یونین کی قیادت کرنے والی لیفٹ تنظیموں نے بھی اس مسئلے پر تعاون دینے کی بات کہی ہے اور باقاعدہ حلف نامہ عدالت میں جمع کرایا ہے۔بتایا جا رہا کہ جے این یو میں مسلسل ایک کے بعد ایسے معاملے سامنے آئے ہیں، جن سی سی ٹی وی کیمرے نہ ہونے کے بعدجانچ کے عمل میں بڑے مسائل آئے ہیں ، اس کی وجہ سے ہائی کورٹ کو آگے آکر سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کا فیصلہ سنانا پڑا ہے


Share: